پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صوبوں میں عدالتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں میں لاکھوں کیسز زیر التوا ہیں، آئینی وفاقی عدالت کا قیام ضروری ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ آئینی وفاقی عدالت سے عوام کو ریلیف ملے گا، حکومت، عدالت سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، صوبوں میں بھی عدالتی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔



















