Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجھے کبھی پہلی نظر میں کسی سے محبت نہیں ہو سکتی، زویا ناصر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ مجھے کبھی پہلی نظر میں کسی سے محبت نہیں ہو سکتی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ زویا ناصر نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پہلی نظر میں محبت ہونا سمجھ نہیں آتی، مجھے کسی بھی شخص کو سمجھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو جاننے کے بعد ہی مجھے اس سے پیار ہو سکتا ہے، اس لیے مجھے کبھی پہلی نظر میں کسی سے محبت نہیں ہو سکتی۔

زویا ناصر نے کہا کہ جب انسان کو کسی شخص سے محبت ہوتی ہے تو اس کے میسجز کا یا اس سے ملاقات کا انتظار رہتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق انسان کو جس شخص سے محبت ہو اس کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس ہوتی ہے، ایک مختلف اور بہت ہی خوبصورت قسم کا احساس ہوتا ہے۔