بالی ووڈ کے معروف گلوکار روہن پریت سنگھ نے طلاق کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
بالی ووڈ کے معروف گلوکار روہن پریت سنگھ نے ایک انٹرویو میں نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہوں کے حوالے سے کہا کہ ‘افواہیں تو افواہیں ہیں، وہ سچ تھوڑی ہیں، وہ تو بس بنی بنائی باتیں ہیں، کل کچھ اور تو پرسوں کوئی کچھ بولے گا، ان سے آپ اپنے ذاتی رشتے پر کوئی فرق نہیں پڑنے دیں۔’
انہوں نے کہا کہ ‘لوگوں کا کام ہے، اگر انہیں مزہ آرہا ہے تو انہیں کرنے دو، ہماری زندگی ہے اسے ہم اپنے حساب سے گزارتے ہیں۔’
روہن پریت سنگھ نے کہا کہ ’ذاتی اور پروفیشنل زندگی الگ ہونی چاہیے، بات اس کی ہوتی ہے جو کامیاب ہو، تو باتیں ہوتی رہنی چاہئیں تاکہ پتا چلے آپ ترقی کررہے ہیں۔’
واضح رہے گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ نے 2020 میں شادی کی تھی۔




















