Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ ہونا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں، اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ ہونا ہوگا۔

لیڈر شپ فارپیس کے موضوع پر سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح پر مباحثہ ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تاریخ کی بدترین قتل وغارت جاری ہے، غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ ہونا ہوگا، تنازعات کے حل نہ کرنے سے ہمارا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے، یوکرین جنگ کو پھیلاؤ سے روکنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج متحرک ہے، طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں