پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے باضابطہ انداز میں برطانیہ کی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور حالیہ الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹس کیلئے مہم بھی چلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے برطانیہ میں لبرل ڈیموکریٹس کیلئے کام کا آغاز کیا ہے، اس کیلئے میں لبرل ڈیموکریٹس کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنی پارٹی کا حصہ بنایا، میری کوشش ہوگی کہ میں لبرل ڈیموکریٹس کی توقعات پر پورا اتروں اور اس ملک میں رہتے ہوئے اپنا بہتر کردار ادا کر سکوں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ درحقیقت میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی ہونے کی حیثیت کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ان کی سیاسی جماعت کیلئے کچھ کرنا میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اس پارٹی میں میرے کچھ دیگر دوست بھی کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ اس پارٹی کیلئے بہت سے پاکستانی بھی کام کر رہے ہیں۔




















