پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ جب مجھے اپنے بچوں کے کردار اور شخصیت سے متعلق بتایا جاتا ہے تو سن کر خوشی ہوتی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی مومل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ ان کے خاندان کے 9 یا 10 لوگ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر وہ وہاں کا کپور خاندان ہے تو ان کا شیخ خاندان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے بچے، بہروز سبزواری ان کا بیٹا اور بیوی بھی ہیں، جبکہ سلیم شیخ اور ان کی بیٹی بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
جاوید شیخ نے کہا کہ میرے بچوں کا کردار اور شخصیت اچھی ہے جبکہ وہ بطور اداکار بھی بہتر کام کر رہے ہیں اور اس بات کی گواہی شوبز انڈسٹری کے دوسرے لوگ دیتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ جب انہیں اپنے بچوں کے کردار اور شخصیت سے متعلق بتایا جاتا ہے تو انہیں سن کر خوشی ہوتی ہے۔




















