Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں کا خاتمہ ہماری آئندہ نسلوں کی فلاح کیلئے انتہائی اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ ہماری آئندہ نسلوں کی فلاح  کیلئے انتہائی اہم ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کامیاب آپریشن پر پاک فوج اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کامیاب آپریشن کرکے 8 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے، دہشتگردوں کا خاتمہ نہ صرف ہمارے بلکہ ہماری آئندہ نسلوں کی فلاح کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ملک سے دہشتگردوں کا جڑ سے صفایا کیا جائے گا، پاک فوج کی بہترین حکمت عملی اور ماہرانہ صلاحیتوں نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک فوج نے وطن عزیز کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں، میں اُن کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک صف میں ہیں۔

متعلقہ خبریں