Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے مزید مندرجات سامنے آ گئے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹص قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے مزید مندرجات سامنے آ گئے ہیں۔

خط میں چیف جسٹس قاضی فائز نے جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

خط کے مندرجات کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ رجسٹرار نے مجھے اور جسٹس امین الدین کو آپ کا خط اجلاس کے دوران دیا، آپ کا خط میرے پاس آنے سے پہلے صحافیوں تک پہنچ گیا۔

فل کورٹ کے فیصلے میں پارلیمان کے قانون سازی کے اختیار کو تسلیم کیا، بینچز کے تشکیل کے اختیارات کو آئینی مقدمات میں غلط استعمال کیا گیا۔

قانون میں مجھے کمیٹی کا جج نامزد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور معقول وجوہات پر میں نے اپنا اختیار استعمال کیا۔

ایسا نہیں لگتا کہ آپ تمام ججز کو ایک جیسا تصور کرتے ہیں، یقین ہے آپ عوام کیلئے کمیٹی میں دوبارہ شامل ہوں گے، امید ہے سپریم کورٹ کی بلا تعطل کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔

آپ کی جانب سے رجسٹرار اور سپریم کورٹ ججز کو خط بھجوائے گئے، غلط بیانیے کے خاتمے کیلئے سب کو نقول بھجوانے کے سوا کوئی آپشن نہیں، مجھ پر ججز کے انتخاب، غیر جمہوری اور ون مین شو جیسا الزام لگایا گیا۔

آپ کی باتیں حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتیں، سپریم کورٹ کیلئے جو کچھ کیا وہ بتانے کی ضرورت نہیں، عوام میں غلط بیانیےکو ختم کرنے کیلئے آپ نے ایسا کرنے پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ خبریں