Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد

پاک بحریہ میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دن میری ٹائم سیکٹر کے کردار، سیکیورٹی، شپنگ سیفٹی اور سمندر کی اہمیت کی آگہی اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

رواں سال کے میری ٹائم ڈے کا موضوع ہے، مستقبل کی جہازرانی : حفاظت سب سے پہلے.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ نے ماحول دوست قوانین کی جانب دنیا کی منتقلی سے قومی مفادات کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے کے حوالے سے میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاک بحریہ کے زیر انتظام سیمینارز، میری ٹائم گالا، واک،مضمون نویسی کے مقابلے اور لیکچرز کا اہتمام کیا گیا۔

پاک بحریہ کے تعاون سے میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے پلیٹ فارمز سےمیری ٹائم سیکٹر پر سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ عوام میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلق  آگہی کو اجاگر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

متعلقہ خبریں