Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے   جس میں کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کا مطالبہ کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل پر زور دینے سمیت عالمی اقتصادی تعلقات میں مساوات اور مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کی اہمیت اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اسلاموفوبیا کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کریں گے۔

متعلقہ خبریں