Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے پی آئی اے نجکاری کا عمل ایک ماہ کیلئے موخرکردیا

حکومت نے پی آئی اے نجکاری کا عمل ایک ماہ کیلئے موخرکردیا ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے نجکاری کا عمل دوسری مرتبہ موخر ہوا ہے، جبکہ نجکاری کی بولی اب 31 اکتوبر کو ہوگی۔

نجکاری کے حتمی ڈرافٹ پر مزید غور کیلئے بولی دہندگان نے وقت طلب کیا ہے، جبکہ عدالتی معاملات سمیت پی آئی اے کے آپریشنل مسائل تاخیر کی وجہ ہیں۔

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی بولی یکم اکتوبر کو ہونا تھی۔

متعلقہ خبریں