Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک اسپورٹس مین تھے انکو ہر صورتحال سے نمٹنا آتا ہے، لیکن اس وقت خان اور انکی اہلیہ نا حق قید میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انصاف کی فراہمی نہیں ہونا حکمرانوں کی نااہلی ہے، یہ ایک خاص ٹولا شیطانی آئینی ترامیم لانا چاہ رہا ہے، جو لیڈر غیر ملکی سفیر کو یہ کہتا ہے کہ یہ ملک ایسے ہی چلتا ہے اس سے کیا امید ہو گی۔

 شبلی فراز نے کہا کہ اس طرح سے ملک میں انصاف، استحکام لانا بہت مشکل ہے، ہم اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے کل لیاقت باغ میں اپنا احتجاج کرینگے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس صرف اور صرف آئینی ترامیم پر بات ہو گی، یہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کو تحریک انصاف کو بین کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں اس حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ ہی نہیں ہے، یہ کیسے آئین کا تحفظ کر سکتے ہیں،  اس حکومت کو صرف اور صرف آئین پر حملے کیلئے بٹھایا گیا ہے، جو کچھ ہو رہا ہے کہ وہ سب کے سامنے ہے، ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، اغوا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں