کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے پیکج کی منظوری کے بعد پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے جب کہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کے قرض کی پہلی قسط موصول ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالرزاسٹیٹ بینک کو منتقل کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پہلی قسط کی رقم زرمبادلہ ذخائر میں 3 اکتوبر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی جب کہ 37 مہینوں پر مشتمل آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 7 ارب ڈالرز ملیں گے۔



















