Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے سے معیشت کو بہترکرنے میں مدد ملے گی، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے سے معیشت کوبہترکرنےمیں مدد ملےگی۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راولپنڈی پریلغارکرنےا ٓنا ہے، مخلصانہ مشورہ ہے حالات خراب کرنے کی کوشش کی یا ریاست کے خلاف انتشارکریں گے توذمہ دارخود ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپوراسلحہ لہرالہراکرپنڈی میں نکلیں گے تو کارروائی کریں گے، فتنہ فساد گروپ کاماسٹرمائنڈ جیل میں بیٹھا ہے، کیا کوئی سیاسی جماعت جلسے میں اسلحہ لے کر آتی ہے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنڈی میں ان کو ان تماشوں کواجازت نہیں ہے، پنڈی میں اگرپی ٹی آئی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی توکارروائی ہوگی، فتنہ فساد گروپ نے کل نیویارک میں تماشہ لگانے کی کوشش کی، فتنہ فساد پھیلانے والے کسی حال میں خوش نہیں ہوتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام حالات کے باوجود ان کو جلسہ کرنے دیا، کاہنہ میں ان کے لوگوں نے پہاڑیاں بھی اگادی، چھ بجے ٹائم پورا ہوا تو ڈی جے والے نے ڈی جے بند کردیا اور باقی لوگ بھی اچھے بچوں کی طرح چلے گئے، اس کے بعد ان کی کلاس ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج انھوں نے پنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا ہے، کے پی کے میں سیکیورٹی اداروں پر حملے ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کے صوابی کے لئے نکل چکے ہیں، وہ کرین اور فائر بریگیڈ لے کر پنڈی پر یلغار کرنا چاہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ کسی صوبے کا وزیر اعلیٰ ہو اس کے ہاتھ عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی فائل ہونی چاہیے یا اے کے 47 ہونی چاہیے جج صاحبان کہتے ہیں کہ ان کو احتجاج کرنے کی اجازت دے کیا ان ججز کو نظر نہیں آتا کہ وہ احتجاج کے نام پر کیا کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کو ہم نے کہا کہ سیاست کرو دہشت گرد مت بنو دہشت گردوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک ہوگا، پنڈی میں ان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرم میں دو قبائل کے درمیان لڑائی جاری ہے، جس میں پانچ افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں، کے پی کے کے بدترین حالات ہیں اور وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغار کے لئے لگ رہے ہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ان کو دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس یہ اطلاعات ہیں یہ شرپسندی کیسے کرنا چاہتے ہیں، کاہنہ جلسے کے بعد عمران خان کے شیر آپس میں لڑ پڑے کہ تم پیسے نکالو، آج ان کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب شنگھائی تعاون تنظیم اسلام آباد میں ہونے جارہی ہے یہ اس کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ایک سو چھبیس دن کے دھرنوں کے بعد یہ بوریا بستر لپیٹ کر نکلے تھے، اس سے پہلے پرویز خٹک بھی اسلام آباد آنے کی کوشش کرچکے ہیں اٹک کے پل سے اسلام آباد آنے کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کہتے ہیں گنڈاپور پنجاب آگیا بھائی گنڈاپور اٹک کے پل سے نہیں آیا، جب اٹک کے پل سے نہیں آنے دینا تو نہیں آنے دے گے، پٹرول بم انھوں نے بچوں کو چلانا سکھا دیئے ہیں وہ ہم چلانے کی اجازت نہیں دے گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گنڈاپور صاحب صوابی سے آرہے ہیں ان کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نابینا افراد کے حوالے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمت کارڈ کا پہلے ہی آرڈر دیا تھا، عمران خان کی سالگرہ میں مینار پاکستان کا کیا قصور ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر جائے وہاں جاکر کیک کاٹے، امیر جماعت اسلامی کا کام دھرانا امیر ہیں، جماعت اسلامی کا کراچی میں دھرنا دے دے کر عادت پڑگئی ہے ان کو لگتا ہے یہی کام رہ گیا ہے، کسی بھی صوبے میں بارہ تیرہ چودہ روپے کی روٹی نہیں ہے، کے پی کے میں اس وقت صوبے کی بدترین صورت حال ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عالمی ادارے اوراسٹیٹ بینک بھی مہنگائی میں کمی کا کہہ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم کی تقریرکا بائیکاٹ کیا، وزیراعظم کے بعد دیگرممالک کے سربراہان نے بھی بائیکاٹ کیا، لبنان بھی غزہ بننے جارہاہے اسے روکنا ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کوکشمیرکی بھرپورنمائندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، پاکستان کا مقدمہ لڑنے پروزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

متعلقہ خبریں