Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی کی اسڈیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے اسڈیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں اور فیصل آباد میں جاری بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ اور  اسٹیڈ یمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر کمیٹی کی ذمہ داریاں طے کی جائیں اور کام شروع کیا جائے،  چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آرہی ہیں، انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہیں۔

محسن نقوی نے اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیمز کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد شائقین کرکٹ کا ویو بہتر ہو گا اور  میچ کو بہت انجوائے کریں گے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کے میچز میں فیصل آباد کے شہریوں کا جوش و خروش قابل ستائش ہے، جبکہ فیصل آباد میں پی ایس ایل میچ کرانے کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، پی سی بی کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں