Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کیلئے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنارہی ہے، مریم نواز

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بزرگ افراد کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کے لیے ایک سبق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں، بزرگوں نے اپنی جوانی کی توانائیاں، تجربات اور قربانیاں دے کر ہمارے آج کو ممکن بنایا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے بزرگ افراد پاکستان کا سرمایہ ہیں، خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب کا حصہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بزرگوں کے زندگی کے تجربات اور مشاہدات ہمارے لئے خزانے کے مترادف ہیں، بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، انکے لئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں انہیں عزت اور مقام دیں گے جس کا وہ حق رکھتے ہیں، جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے، وہی معاشرے عروج پاتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت، فلاح اور راحت کے لیے اقدامات کر رہی ہے، حکومت پنجاب بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنا رہی ہے، اولڈ ہوم میں مقیم بزرگ مرد وخواتین نے حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں