گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ امن کیلئے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح دنیا میں امن کا خواہاں ہے، اس طرح قتل وغارت گری کرنا کسی مذہب میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی من مانی کر رہا ہے، پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان کی پالیسی امن کی ہے، نیتن یاہو فلسطین اور لبنان میں مظالم ڈھا رہا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ آیا، او آئی سی سے کئی بار معاملے پر آواز اٹھی، دنیا کا کوئی مذہب قتل وغارت کی اجازت نہیں دیتا، ایران پاکستان کا برادر ملک ہے، ایسے واقعات ہوں گے تو تعزیت کیلئے آئیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ امن کیلئے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے، عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت سے روکے، اسرائیل سازش اور منصوبہ بندی کے تحت تباہی پھیلا رہا ہے۔



















