Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوڈیشل مجسٹریٹ پتہ کریں اسکولوں میں درسی کتابیں دستیاب ہیں یا نہیں، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ پتہ کریں اسکولوں میں درسی کتابیں دستیاب ہیں یا نہیں، سیشن ججزکی رپورٹ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبے کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتابوں کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات نیب اورایف آئی اے سے کرانے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سے محکمہ تعلیم میں ایڈہاک اورڈیپوٹیشن پرتعینات افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بھرکے سیشن ججز کو اسکولوں میں درسی کتابوں کی دستیابی سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے کہا کہ تمام اضلاع کے سیشن ججز جوڈیشل مجسٹریٹ کے ذریعے اسکولوں کا دورہ کروائیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹس اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز سے رابطے کرکے اسکولوں کے دورے کریں،  جوڈیشل مجسٹریٹ پتہ کریں اسکولوں میں درسی کتابیں دستیاب ہیں یا نہیں، سیشن ججز کی رپورٹ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کی جائے۔

متعلقہ خبریں