Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریمیم نمبر پلیٹس کیلئے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز

کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے تاریخی اقدام کیا گیا ہے، پریمیم نمبر پلیٹس کے لئے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز کردیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فنڈ ریزنگ کے لئے پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروجیکٹ کو دی جائے گی، یہ جدید عوامی خدمت کی کی سفر حکومت سندھ کا ایک اہم قدم ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہری خود کو رجسٹر کریں اور آن لائن نیلامی میں حصہ لیں تاکہ خصوصی نمبر پلیٹیں حاصل کی جا سکیں اور ایک نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں، نیلامی کے شرکاء سرکاری ویب سائٹ premiumnumber.excise.gos.pk کے ذریعے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ خواہشمند لوگ محکمہ ایکسائز کی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بھی حصہ لے سکتے ہیں، نیلامی رجسٹریشن کے بعد تین دن تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں