Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، 100 انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس میں 753 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ  100 انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، جبکہ ایک موقع پر مارکیٹ نئی تاریخی سطح 85 ہزار 824 پوائنٹس پر بھی انڈیکس ٹریڈ ہوا۔

مارکیٹ میں پورا دن 24 ارب روہے مالیت کے 41 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، دن بھر میں 192 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،  192 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، جبکہ 62 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں