Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی وفد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے پاکستان آمد کا شیڈول طے

سعودی وفد کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے پاکستان آمد کا شیڈول طے ہوگیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں اعشائیہ دیں گے، سعودی وفد کیلئے عشائیہ میں وفاقی وزراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا، عسکری حکام سے بھی سعودی وفد کی ملاقاتیں 11 اکتوبر کو متوقع ہیں۔

وزارتی سطح پر سعودی وفد کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز بھی پرسوں ہوں گی، وفد کیساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہو گا۔

مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے، سیشنز میں وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونیکیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہونگے۔

سرمایہ کاری کیلئے وزارت صنعت وپیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔

سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

متعلقہ خبریں