Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت؛ واقعے کی رپورٹ طلب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیراعظم نے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور جاں بحق کان کنوں کے بلند درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

شہباز شریف نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ دستی بم سے حملہ کیا اور کوئلے کی کان میں استعمال ہونے والی مشینری کو بھی جلا ڈالا۔

متعلقہ خبریں