لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کو پیغام ہے آپ کی ہمت، عزم اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے، آگے بڑھیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
بچیوں کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ قوم کی بیٹیوں کو پیغام ہے آپ کی ہمت، عزم اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے، آگے بڑھیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹیاں، بہنیں اور بچیاں قوم کا مستقبل ہیں، بیٹیوں کے خوابوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ان کا حق ہی نہیں، قومی فرض بھی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بچیوں اور خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ پر عمل پیرا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹیوں کے لئے ای-بائیک، ورچوئل پولیس اسٹیشن، پینک بٹن، پنک گیمز اور اسکالرشپ پروگرام متعارف کروائے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب کی بیٹیوں کو محفوظ ماحول، معیاری تعلیم اور مالی خود مختاری فراہم کرنے کا سفر جاری ہے، خواہش ہے کہ ہر بیٹی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے قابل ہو، معاشرہ ساتھ دے۔



















