پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں۔
حال ہی میں معروف و سینئر اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی بیمار والدہ اسپتال میں نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میری پیاری والدہ اس جہاں کو چھوڑ کر بہتر جہاں میں چلی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کی مہربانی، محبت اور حکمت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، جیسے ان کے جانے کا غم ہمارے قلب میں تازہ رہے گا۔
اعجاز اسلم نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔




















