Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔

گلستان جوہر، کارساز، ڈالمیا میں بارش جبکہ صدر میں بھی کالے بادل چھا گئے۔

شاہ فیصل ٹاون میں بھی بارش شروع ہوگئی جبکہ ملیر، ایئرپورٹ، شارع فیصل، گلشن اقبال، راشد منہاس روڈ پر بھی موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال بلاک 10 اے میں بھی بارش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں بدستور بند ہونے سے گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ حبس کے باعث شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، تاہم ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، جس کی باعث سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، تاہم گرمی کی شدت میں اضافہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں