Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِ اعظم کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد؛ یادگار شہداء پر حاضری

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچ کر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے شہید کانسٹیبل عبدالحمید کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کے دوران تعزیت کیا جب کہ انہیں امدادی چیک بھی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے لئے جو ضرورت ہے اسے پورا کیا جائے، 2014 کے واقعہ کا میں عینی شاہد بھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ  تک تماشہ لگا رہا اور ڈی چوک پر فسادیوں نے فساد برپا کیے رکھا جس کے نتیجے میں پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2014 میں چینی صدر کو اپنا دورہ مجبوراً ملتوی کرنا پڑا جب کہ ان کی خواہش تھی کہ فساد کے نتیجے میں لاشیں گریں۔

 

متعلقہ خبریں