Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب تک اس لیے رُکے ہوئے ہیں کہ حکومتی مسودہ قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اب تک اس لیے رُکے ہوئے ہیں کہ حکومتی مسودہ قبول نہیں ۔

 سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا مسودہ ان ہی جماعتوں کے سامنے پیش کریں گے جن کو آمادہ کرنا ہے، حکومت سے مطالبات ہیں کہ 19 ویں ترمیم کو ختم کیا جائے، 18 ویں ترمیم کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مؤقف کو عوام میں پذیرائی ملی، کوشش ہے حکومتی مسودے میں شامل قابل اعتراض مواد کو ختم کیا جائے، بلاول بھٹو پہلے بھی ملاقات کر چکے آج بھی ملاقات کرنے آئے تھے، مناسب مسودے پر اتفاق کر سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے مسودے پر بھی اتفاق کیا جائے، مشاورت سے اتفاق رائے کی طرف جانا چاہیے، امید ہے حکومت ہماری تجاویز پر راضی ہو جائے گی، آج حکومت کی جانب سے مسودے کی کاپیاں تقسیم کی گئیں، مسودے پر اتفاق رائے اسی وقت ہو سکتا ہے جب لچک کا مظاہرہ کیا جائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومتی مسودہ بنیادی حقوق سے متصادم ہونے پر مسترد کیا، آئینی سیاسی معاملات کو ایک طرف کیا جائے، اب تک اس لیے رکے ہوئے ہیں کہ حکومتی مسودہ قبول نہیں، عدلیہ کو سیاسی جماعت میں تقسیم نہ کیا جائے، 18 ویں ترمیم میں 9 ماہ لگےتھے، ترمیم کے لیے 9 دن تو دیے جائیں۔

متعلقہ خبریں