Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کا ایس سی او اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا، اس دوران وزیر اعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاںِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں