Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک مافیا ہے جو عوام کا خون پسینہ نچوڑ رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ  کے الیکٹرک  مافیا ہے جو عوام کا خون پسینہ نچوڑ رہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان  نے کے الیکٹرک کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ایک بڑی کمپنی نے حصص خرید لیے ہیں لیکن اسے نہیں دیے جارہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک بورڈ میں اس گروپ کے لوگوں کو شامل نہیں کیا  جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کراچی کے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں ۔حکومت سارے اختیارات اپنے پاس رکھتی ہے اور ضلعی حکومتوں کو اختیارات نہیں دئیے جاتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 71 فیصد کرپشن ہورہی ہے اور سندھ حکومت براہ راست اس کی ذمہ دار ہے۔لوگوں کی زمینیں قبضہ کرلی جاتی ہیں ۔

حافظ نعیم  الرحمان نے کہا کہ   ریڈ لائن پر اب تک 20 فیصد بھی کام نہیں ہوا  ہے۔

متعلقہ خبریں