پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے بہت سے پروجیکٹس صرف اس وجہ سے ملے کہ میری شکل عالیہ بھٹ سے ملتی ہے، اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان میں وہ مجھے لیتے ہیں۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ عالیہ بھٹ بہت با صلاحیت اور زبردست اداکار ہیں جبکہ دیپیکا پڈکون اور رنبیرکپور بھی مجھے پسند ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے برطانیہ میں کنسرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔




















