Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ فاطمہ آفندی نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں اداکار کنور ارسلان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمرہ کی ادائیگی کے دوران لی گئی چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kanwar Arsalan (@kanwararsalan)

شیئر کی گئی تصاویر میں فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان حرم شریف کے باہر موجود ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہے کہ ’’الحمدللہ، 2024 میں عمرہ مکمل کیا، واقعی ایک بابرکت سال۔ الفاظ میں اس احساس کو بیان نہیں کیا جاسکتا جب اللہ کے گھر بلایا جاتا ہے‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’’اللہ تعالیٰ سب کو اس خوبصورت سفر کا موقع عطا فرمائے‘‘۔

پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں عمرہ ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ 2012 میں اداکارہ فاطمہ آفندی نے اداکار کنور ارسلان سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kanwar Arsalan (@kanwararsalan)