Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کبھی نقلی پلکوں کا استعمال نہیں کیا لیکن اب شوٹس کیلئے کرنا پڑے گا، حنا خان

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان کا کہنا ہے کہ کبھی نقلی پلکوں کا استعمال نہیں کیا لیکن اب شوٹس کیلئے کرنا پڑے گا۔

حال ہی میں بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آنکھوں کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ موذی مرض کینسر کے خلاف کیمو تھراپی بس اب آخری مراحلے میں داخل ہونے والی ہے۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں مجھے ہمت و حوصلہ کس چیز سے مل رہا ہے؟ اس ایک پلک سے جو کسی زمانے میں میری آنکھوں کی خوبصورتی کو بڑھانے والی ایک طاقتور اور خوبصورت بریگیڈ، میری پلکوں کا حصہ تھی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@realhinakhan)

 

حنا خان نے لکھا کہ میں اپنی کیمو تھراپی کے آخری سائیکل کے قریب ہوں، یہ ایک پلک میری ہمت کا ذریعہ ہے، یہ میرے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے، ہم یہ سب دیکھ رہے ہیں اور آگے بھی دیکھیں گے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ایک دہائی سے کبھی نقلی پلکوں کا استعمال نہیں کیا لیکن اب شوٹس کے لیے کرنا پڑے گا۔ کوئی نہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔