Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان

قومی اسمبلی اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتوں کے مسودوں کی روشنی میں حتمی مسودہ تیار ہوگا، پی ٹی آئی بھی 17 اکتوبر کو اپنا مسودہ پیش کرنے کا وعدہ کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے آئینی ترمیمی بل کی منظوری کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے مگر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اس وقت حکمراں اتحاد میں شامل پارٹیوں کے اراکین کی مجموعی تعداد 215 ہے۔

ان میں مسلم لیگ (ن) کے 111، پاکستان پیپلز پارٹی کے 70، ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ (ق) کے پانچ استحکام پاکستان پارٹی کے چار، مسلم لیگ ضیا، باپ، اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب منحرف رُکن کا ووٹ کاسٹ ہو سکے گا۔ لہذٰا حکومت کے پاس تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کے ووٹ توڑنے کا آپشن ہو گا۔

متعلقہ خبریں