Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیلاروس کے وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے تعاون کے لیے پاکستان کی تعریف کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

متعلقہ خبریں