گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دنیا سے بھوک کے خاتمے کے لئے سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خوراک کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لئے خوراک کا حق تھیم کی تائید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا سے بھوک کے خاتمے کے لئے سب کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، غذائیت سے بھرپور، پائیدار اور سستی خوراک تک رسائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لئے پائیدار زرعی پالیسی کا نفاذ ناگزیر ہے، خوراک کے ضیاع کو کم کر کے ہم بھوک کے خاتمے کی طرف اہم قدم بڑھا سکتے ہیں۔
گورنر سندھ نے عزم کیا کہ خواہش ہے کہ ایک ایسی دنیا تعمیر کروں جہاں ہر فرد کو صحت بخش اور سستی خوراک میسر ہو۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ بھوک اور غذائی قلت کے خلاف عالمی سطح پر کوششیں وقت کا تقاضا ہیں۔



















