گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے ہیں۔
ترمیمی بل کے تحت ادارے کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز کو منتقل کردیا گیا ہے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن ادارہ اب معذور افراد کی بہتر خدمت کے لیے نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت کام کرے گا۔



















