انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ترین بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
آئی سی سی نے بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق انگلش بلے باز جوروٹ 917 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
کیوی بلے باز کین ولیم سن کی دوسری اور ہیری بروک کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ ٹاپ ٹین ٹیسٹ کرکٹ بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بلے باز شامل نہیں۔
سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ بابراعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیموں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، آسٹریلیا 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور جنوبی افریقہ کی چوتھی پوزیشن ہے۔
علاوہ ازیں سری لنکا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں اور پاکستان کی آٹھویں پوزیشن ہے جب کہ بنگلا دیش نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر موجود ہے۔




















