Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیٹیاں اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں، مجھے ہر بیٹی پر ناز ہے؛ مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیٹیاں اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں، مجھے ہر بیٹی پر ناز ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار، ہنرمند بنانے کے منصوبے کے پہلے دستہ کی تربیت مکمل کرلی۔

مریم نواز شریف نے پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی، واہگہ کی غریب خواتین کو وظائف کی شکل میں مالی مدد، تربیت مکمل کرنے کے سرٹیفیکیٹ کے ساتھ نوکری کا لیٹر بھی دیا۔

خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔

انہوں نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہنر مند بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لینا والا نہیں بلکہ دینے والا ہاتھ بن جائیں، کسی کی محتاج نہ رہیں۔

خواتین نے مریم نواز سے کہا کہ آپ نے بڑی بہن اور ماں بن کر ہمیں زندگی میں آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ، اعتماد اور موقع دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر تحصیل میں انشاءاللہ گارمنٹ ٹریننگ سینٹر بنائیں گے تاکہ میری بچیوں کو گھر سے دور سفر نہ کرنا پڑے۔

ملبوسات کی تیاری اور سلائی کی تربیت پانے والی خواتین کو وزیر اعلیٰ نے سرٹیفیکیٹ دیے۔

پنجاب بھر میں پہلی بار خواتین کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والا خواتین کا یہ پہلا دستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹیاں اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں، مجھے ہر بیٹی پر ناز ہے، ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا، آپ کی ترقی کے سفر پر بہت خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں کہ آپ نے یہ ہنر سیکھا، آپ اعتماد سے جی سکیں گی، کسی خاتون کو ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، خود باعزت روزگار کما سکیں، یہی اس منصوبے کا مقصد تھا، پنجاب کی خواتین کو تعلیم ، صحت، روزگار، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ترقی کی خوشحال مثال بنانا ہے۔

بچیوں کے جذبات اور خوشی سے مریم نواز شریف زندہ باد کے نعروں سے ٹریننگ کلاس روم گونج پڑا۔

متعلقہ خبریں