Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں محمد اورنگزیب نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مالی معاونت کی تعریف کی۔

انہوں ںے مہمند ڈیم میں آئی ڈی بی کی سرمایہ کاری کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے امریکہ میں جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر محمد اورنگزیب نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پانڈا بانڈ کے ذریعےعالمی کیپٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں