پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 90 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے دوران مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 1143 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 90 ہزار 89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پہلے سیشن میں کاروبار میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔















