امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کیا جس پر امیر جماعت اسلامی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے انتہائی قابلِ مذمت ہے، فضائی حملہ ناجائز ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے قیام کے پہلے دن سے ہی مشرق وسطیٰ انتشار اور بے یقینی کا شکار ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ اس فتنے سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایرانی دارالحکومت تہران، شیراز اور کرج سمیت 7 مقامات پر فضائی حملہ کردیا۔
اسرائیل نے ایران کے ساتھ ساتھ عراق اورشام پر بھی حملہ کیا۔ ایران کے ایئرپورٹ کے قریب متعدد دھماکے سنے گئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔
شام اور عراق میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا۔
اسرائیل نے ایران میں اسلامی انقلابی گارڈز کور کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔ اردن، عراق اور شام پر امریکی اور اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔



















