نامور موسیقار استاد طافو خان 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
مرحوم گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے، استاد طافو کو گردوں کا مرض لاحق تھا، علاج معالجہ نجی اسپتال میں جاری تھا۔
کلاسیکی موسیقی میں خدمات کے علاوہ، استاد طافو خان پاکستان کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت تھے۔




















