Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار کے نمائندے بینچ کے ساتھ مل کر ورکنگ انوائرمنٹ بہتر کریں، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت پر بوجھ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی ترمیم درست سمت کی جانب قدم ہے، ہم آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی شفاف فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، میڈیا ہال کا افتتاح کردیا، قانون سازی کا اختیار پارلیمان کو حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں