بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادیو کا کہنا ہے کہ بھول بھلیاں 3 میں چھوٹا پنڈت کا کردار تھوڑا مختلف ہوگا۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار راجپال یادیو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں بھول بھلیاں کے آغاز سے چھوٹا پنڈت کے کردار نے اپنا ایک تاثر چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ واحد کردار ہے جسے سب سے پہلے منجولیکا (ودیا بالن) نے وٹنس کیا، یہ وہ تجربہ تھا جس نے میری شخصیت میں بنیادی تبدیلی پیدا کی۔
اداکار نے کہا کہ فلم بھول بھلیاں 3 میں انکا معروف کردار چھوٹا پنڈت ذرا مختلف انداز لیے ہوئے ہوگا۔
یاد رہے کہ راجپال یادیو اس سے قبل بھول بھلیاں سیریز کی دو فلموں میں یہی کردار ادا کرچکے ہیں اور اب تیسری بار یہ کردار نبھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم بھول بھلیاں تھری یکم نومبر سے نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔




















