Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

والد کے جانے کے بعد سے سلمان بھائی ہر رات مجھے کال کرتے ہیں، ذیشان صدیق

مرحوم بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق نے کہا کہ والد کے جانے کے بعد سے سلمان بھائی ہر رات مجھے کال کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر مرحوم بابا صدیق کے بیٹے ذیشان صدیق نے کہا کہ سلمان خان ان کا ہر وقت ساتھ دیتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، سلمان خان والد کے انتقال کے بعد سے راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پارہے۔

ذیشان صدیق کا کہنا ہے کہ میرے والد اور سلمان بھائی ہمیشہ سگے بھائیوں کی طرح قریبی تھے۔ والد کے جانے کے بعد سے سلمان بھائی ہر رات مجھے کال کرتے ہیں اور وہ بھی اس واقعے سے پریشان ہیں۔

 واضح رہے کہ بابا صدیق کے قتل کے بعد لارنس بشنوئی گروپ نے دھمکی دی تھی کہ جو بھی سلمان خان کی مدد کرے گا وہ انکے نشانے پر ہوگا۔