Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر داخلہ کا جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 101 ویں سالگرہ پر پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 101 ویں سالگرہ پر پیغام جاری کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 101 ویں سالگرہ پر جاری پیغام میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جمہوریہ ترکیہ کے عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ترکیہ نے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں عملی طور پر پائیدار ترقی کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی دیگر ممالک کے لیے رول ماڈل ہے، جمہوریہ ترکیہ کی تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ صدر رجب طیب اردوان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مفید بات چیت ہوئی، پاکستان کو جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مضبوط دوستی پر ناز ہے۔

متعلقہ خبریں