وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈشنل آئی جی کراچی سے غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو لوٹنا اور زد و کوب کرکے تشدد کرنا نہایت حوصلہ شکن واقعہ ہے مذمت کرتے ہیں، غیر ملکیوں کو لوٹنے سے ملکی وقار خراب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی وجہ سے سیاح اِدھر کا رخ کر رہیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ مجرموں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کریں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گلی محلوں اور اہم شاہراؤں کی نگرانی کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کو یقینی بنائیں۔



















