لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورسینئروزیرمریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ کے تدارک کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایک ہی روز دھواں چھوڑنے والی 410 گاڑیوں کو 08 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ بغیرترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 219 گاڑیوں کو بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔
کریک ڈاؤن کےلئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 06 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں، مشترکہ ٹیمیں ریت اورمٹی نکالنے والی جگہوں پر حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں۔
عمارہ اطہرکا کہنا ہے کہ بغیرترپال، پانی و دیگرحفاظتی اقدامات کے بغیرٹریکٹرٹرالی چلنے کی اجازت نہیں، تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کررہے ہیں۔
انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، اسکول و کالجز، بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے۔
آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ جاری ہے، سی ٹی او لاہور کی طرف سموکی وہیکلزکی درستی کےلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔



















