Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل آباد؛ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

فیصل آباد کے تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحان (سیکنڈ سالانہ) 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امتحانات میں کامیابی کا تناسب 42.50 فیصد رہا جبکہ امتحانات میں 57.50 فیصد طلبا وطالبات ناکام رہے۔

مجموعی طور پر 19 ہزار 104 طلبا و طالبات نے امتحان دیا تھا، 8 ہزار 119 پاس جبکہ 10 ہزار 985 طلبا و طالبات فیل ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں