Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں علی الصباح کہر چھایا ہوا ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، آج مطلع مکمل صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،  جبکہ ماہ نومبر کے وسط سے خنکی میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں